By: UA
یونہی زمین آسمان کے قلابے مِلایا نہیں کرتے
دل میں کوئی خیال نہ آئے قلم اَٹھایا نہیں کرتے
جب تک کوئی خیال اپنے دل کو نہ چھو جائے
ہم الفاظ کے گہنے خیال کو پہنایا نہیں کرتے
یوں تو بہت سے قصے نگاہوں سے گزرتے ہیں
لیکن سبھی کو دیوان کی زینت بنایا نہیں کرتے
جن باتوں کا تعلق انسانی جذبات سے نہ ہو
ہم ان باتوں پہ کوئی غزل بنایا نہیں کرتے
عظمٰی ہم اپنی ذات کے حصار کے پابند ہیں
یوں دور اپنی ذات سے جایا نہیں کرتے
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?