By: Shahzad Raaz
ہماری ذات
اک قطرہ ہے
قطرے میں دریا چھپا ھے
دریا میں ہیں جتنے قطرے
ہر قطرے میں اک دریا ھے
سوچو کتنے دریا ہوں گے
ہماری ذات کے اندر
ہماری رات
بس اک لمحہ ہے
لمحہ وہ جو بیت گیا ہے
سال برابر ہے وہ لمحہ
سال میں ہیں پھر جتنے لمحے
سال برابر ہر لمحہ ہے
سوچو کتنا عرصہ ہو گا
ہماری رات کے اندر
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?