Bazm e Urdu - The urdu poetry app

اندیشے

By: Abdul Waheed(Muskan)

روح بے چین ہے اک دل کی ازیت کیا ہے
دل ہی شعلہ ہے تو یہ سوزِ محبت کیا ہے
وہمجھے بھول گئ اس کی شکایت کیا ہے
رنج تو یہ ہے کہ رو رو کے بھلایا ہو گا

جھک گئی ہو گی جواں سال امنگوں کی جبیں
مت گئی ہو گی تلک، ڈوب گیا ہو گا یقیں
چھا گیا ہو گا دھواں، گھوم گئی ہو گی زمیں
اپنے پہلے ہی گھروندے کو جو ڈھایا ہو گا

دل نے ایسے بھی کچھ افسانے سنائے ہوں گے
اشک آنکھوں نے پئیے اور نہ بہائے ہوں گے
بندکمرے میں جو خط میرے جلائے ہوں گے
ایک اک حرف جبیں پرابھر آیا ہوگا

اُس نے گھبرا کر نظر لاکھ چھپائی ہو گی
مٹ کے اک نقش نے سو شکل دکھائی ہو گی
پیار سے جب میری تصویر بنائی ہو گی
ہر طرف مجھ کو تڑپتا ہوا پایا ہو گا
 


Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?


Download on google play Download on appstore