By: UA
زندگی کیا ہے
قسمت کیا ہے
اور حقیقت کیا ہے
لوگ ملتے ہیں
اور مل کے بچھڑ جاتے ہیں
پھول کھلتے ہیں
اور کھل کے بکھر جاتے ہیں
کلیاں چٹکتی ہیں
اور مسکراتی ہیں
دو دن اپنی بہار دکھا کر
کچھ کھلنے کے بعد
کچھ بن کھلے مرجھا جاتی ہیں
بلبل گیت گاتے ہیں
اور پھر دھند میں
کہیں کھو جاتے ہیں
یہی زندگی ہے
یہی قسمت ہے
یہی حقیقت ہے
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?