By: UA
لیکر حسیں بہار نیا سال آگیا
ہے ہر طرف پکار نیا سال آگیا
آؤ کہ ہم بھی عہد کریں اپنے آپ سے
اس سال ہم بھی اپنا عہد پورا کریں گے
گلشن میں بہاروں کو آباد کریں گے
اب ہم نہ اپنے آپ کو برباد کریں گے
میرے وطن تیرے لئے فریاد کریں گے
ہم التجاء کریں گے رب کو یاد کریں گے
اے پاک وطن تیری حزیمت کے واسطے
ہم اپنی پاک دھرتی کو شاد رکھیں گے
کوئی آنچ نہ آئے گی کبھی اپنے وطن پہ
آزاد رہیں گے اسے آباد کریں گے
پروردگار ہم نے جو عہد کیا ہے
پورا کریں گے ایسے عدو یاد کریں گے
لیکر حسیں بہار نیا سال آگیا
ہے ہر طرف پکار نیا سال آگیا
آؤ کہ ہم بھی عہد کریں اپنے آپ سے
اس سال ہم بھی اپنا عہد پورا کریں گے
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?