By: M.ASGHAR MIRPURI
خوش قسمتی سےجب کبھی اس کی دید ہوتی ہے
آنکھوں کو اسےدیکھنےکی حسرت مزید ہوتی ہے
وہ کسی بہانے سے اپنی صورت دکھا دیتی ہے
جس روز اسےدیکھنےکی کوئی نہ امید ہوتی ہے
جب اس کےحسن پہ میری گستاخ نظر پڑتی ہے
وہ کیا جانےاس گھڑی اصغرکی عیدہوتی ہے
میری نظران کہ در سےہٹنے کانام نہیں لیتی
مگروہ باہر نہیں آتےجب سردی شدید ہوتی ہے
اصغر جیسےصاف دل لوگوں کی کوئی قدر نہیں
یہ دنیا دھوکےباز پیروں کی مرید ہوتی ہے
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?