By: Mussawar Ali Baloch
میرے حوصلے جو میرا ساتھ دیں تو
میں بنجر زمیں کو بھی زرخیز کردوں
میں کملائے گل کو بھی نوخیز کردوں
میں مغموم دل کو بھی ارمان دونگا
میں گمنام ہوں خود کو پہچان دونگا
اور
اپنی خودی کو بھی وہ شان دونگا
ستاروں کو جس پہ بڑا ناز ہوگا
مجھے چاہنا تیرا اعزاز ہوگا
میں سب کچھ کروں گا
فلک پہ سجوں گا
میرے حوصلے جو میرا ساتھ دیں تو
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?