Bazm e Urdu - The urdu poetry app

میں دل ہوں میرے دوست

By: Hafeez Javed

چاہنا میرا کام، چاہے جانا میرا کام نہیں
شہر خواب میں بھٹکنا میرا کام نہیں

شمع روشن کرتا پھرتا ہوں کوچہ کوچہ
روشنیوں کو بجھانا مکرا کام نہیں

جو سو گیا ہے، اُٹھاؤں گا ہزار بار
مگر جاگتے کو جگانا میرا کام نہیں

اجالوں کا سفیر ہوں میں تو
گمنام اندھیروں سے میرا کام نہیں

بھٹکے ہوئے کو راہ تو دکھا دونگا
راستے سے بھٹکانا میرا کام نہیں

میں دل ہوں میرے دوست عشق میرا کام
ناکام و نامراد ہونا میرا کام نہیں


Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?


Download on google play Download on appstore