By: Waheed Mughal
وہ کس حال میں اور کیسا ہوگا
میرا محبوب کیا پہلے جیسا ہوگا
متبسم چہرا، کھلکھلاتی آنکھیں اسکی
اور پیرہن بھی اسکا کیا پہلے جیسا ہوگا
یہ بھی گماں کبھی ہوتا ہے مجھ کو
راہوں میں اب بھی کہیں وہ بیٹھا ہوگا
وہ اک پل کی تنہائی سے ڈرتا تھا
کیسے ڈر ڈر کے وہ اب رہتا ہوگا
مشکل نہیں تھا اسے میرا ہونا
یہ سوچتا ہوگا، درد سہتا ہوگا
مٹا دوں گا اس کی یادوں کے نقوش
لوگوں سے اب وہ بھی یہی کہتا ہوگا
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?