By: اےبی شہزاد
خدا ہے بہت ہی بڑا دوستو
سنے گا تمھاری دعا دوستو
سلیقے سے مانگو کرو التجا
مدینے دکھائے خدا دوستو
نہیں رکھتا بھوکا کسی کو خدا
سبھی کو ہے دیتا خدا دوستو
جو رزق دیتا ہے بن مانگے ہی
نبھائے گا سب سے وفا دوستو
عبادت کرو پاؤ جنت سبھی
رکھو رب سے تم رابطہ دوستو
بھلائی کرو گے زمانے سے تم
خوشی سے رہو گے سدا دوستو
تلاوت عبادت ریاضت کرو
ملے زندگی کا مزا دوستو
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?