By: Jamil Hashmi
تم آتے ہو تو بہل جاتا ہے دل ہمارا
کچھ تو کم ہو جاتا ہے درد تمھارا
یہ کیسا روگ ہے جو جینے نہیں دیتا
رہتا ہے ہونٹوں پرسدا نام تمھارا
بدلتے ہیں موسم پت جھڑ کی طرح
اب کہ بہار آئی تو یہ کام ہو گا تمھارا
پھول کھل جاتے ہیں تیرے آنے پر
چھا جاتا ہے چمن پر روپ تمھارا
نہیں گزرتی شب تنہائی تیرے بغیر
رہتا ہے سر شام اب انتظار تمھارا
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?