Bazm e Urdu - The urdu poetry app

بس وہی جذبات تھے میرے

By: Arooj Fatima (Lucky)

بس وہی جذبات تھے میرے
وہی ارمان تھے میرے
جیسے ایک باغ میں
پودا لگاتے ہیں
ُاسی طرح تم نے
میرے دل میں
چاہیت کا اک پودا لگایا
پھر تم نے ُاسے
محبت ، الفت
پیار کا پانی پلایا
پھر تم نے ُاسے
وقت دیا ُاگنے میں
پھول کھلنے میں
جب تم نے دیکھا
میرے دل میں
پیار کا پھول کھل گیا تھا
ُاس میں عشق کا
پھول لگ گیا تھا
پھر تم نے ُاس پھول کو
ہجر کی آندھیوں میں
تنہا چھوڑ دیا
اسے غصے سے
تلخیوں کی دھوپ میں
سوکھنے دیا
پھر ُاسے
اتنا تڑپایا
اتنا ترسایا
کے اک دن آخر
تنگ آ کر تم نے خود ہی
ُاس پھول کو اپنے
پروں تلے کچل دیا
بس وہی جذبات تھے میرے
وہی ارمان تھے میرے


Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?


Download on google play Download on appstore