By: yusaf anjum
پھر کراچی میں کوئی مارا گیا بازار میں
ٹارگٹ کلنگ شروع پھر ہو گئی اس شہر میں
پھر مریں گے لوگ اور قاتل نہ پکڑے جائیں گے
پھر وزیر داخلہ نے اس کا نو ٹس لے لیا
پھر وزیر داخلہ تشریف لائیں گے یہاں
پھر کمرشل بریک آ جائے گی رک جائیں گے قتل
اس کمرشل بریک میں پھر راگ الاپے جائیں گے
اس سے پہلے سن چکے ھیں راگ وہ کتنی ہی با ر
راگ عقیدت کے محبت کے جناح کے شہر سے
راگ مل کے روکنے کے خونِ ناحق کو یہا ں
راگ اِک نادیدہ قوّت کے اشاروں کےیہاں
یونہی سنتے جائیں گے ھم راگ کچھ دیر اور یا ں
اور پھر……..
پھر کمرشل بریک کو توڑا کسی کی چیخ نے
پھر کراچی میں کوئی مارا گیا بازار میں
پھر وزیر داخلہ نے سخت نوٹس لے لیا
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?