By: Khalid Roomi
نعت رسول اکرم صلہ اللہ علیہ وآلہ وسلم
بڑھ گئے زیست کے پیچاک مدینے والے
رنج کے ہاتھوں ہوں نمناک مدینے والے
اس طرف بھی نگاہ پاک مدینے والے
اے مارے سید لولاک مدینے والے
آپ کی خاک کف پا سے ہیں تارے روشن
آپ ہیں زینت افلاک مدینے والے
سر بسر ایک تجلی تیرا پیکر آقا
میری ہستی خس و خاشاک مدینے والے
اپ کی یاد غذا ہو دل رومی کی حضور
آپ کا عشق ہو پوشاک مدینے والے
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?