By: وشمہ خان وشمہ
یوں اسقدر بھی حسن پہ مان ہوکر
ذرا زندگی کی طرف دھیان ہوکر
حقیقت ہے کیا اور معانی ہے کیا اب
جو لب پر نہ آئے پریشان ہوکر
کبھی آئے گا لوٹ کر بانکپن وہ
نگاہوں سے مستی کو آسان ہوکر
زمانے کی رنگین زلفوں سے دور
یہی کام میرا مری جان ہوکر
یہ چاہت کے قصے یہ چاہت کے نغمے
مجھے میرے لفظوں کی پہچان ہوکر
یہی دو گھڑی سانس لے لوں چمن میں
خوشی کیا ہے اور کیا یہ حیران ہوکر
جلا دے نہ دیکھو مرے دل کی دنیا
ہمیں اپنی ہمت پہ فرمان ہوکر
انہیں کیا پتہ زندگانی ہے کیا یہ
یہی تیری چاہت کا ایمان ہوکر
اگر دل سے کی ہے وفاعکس وشمہ
مرے دردِ دل کا قدر دان ہوکر
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?