Bazm e Urdu - The urdu poetry app

دل کی دہلیز پر عشق کو بٹھا رکھتے ہیں

By: Jamil Hashmi

دل کی دہلیز پر عشق کو بٹھا رکھتے ہیں
آنکھوں میں اک صورت بنا رکھتے ہیں

جانے کب آ جائے الفت کا پیغام
دریچے پھولوں سے سجا رکھتے ہیں

نہیں ہے جرم کسی سے محبت کرنا
اپنے رویوں میں پیار بسا رکھتے ہیں

لے آتا ہے طوفان ساحل پر ان کو
جو سفینے بادبانوں میں ہوا رکھتے ہیں

ہے ہمارا مزاج ذرہ عاشقانہ سا
ہم طبیعت تھوڑی سی جدا رکھتے ہیں


Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?


Download on google play Download on appstore