By: m.asghar mirpuri
میری آنکھوں سے گرآنسو برستےہیں توبرسنےدو
تمہیں کیا گریہ ملنے کو ترستےہیں توترسنےدو
میرےدل سےتمہیں بیر کیوں ہےیہ توبتلا دو
تمہیں کیا گردل کےزخم رستےہیں تورسنےدو
علاج زخم دل تم کو ہی کرنا ہے چلے آؤ
ستم کےتیرگر ہم پر برستے ہیں توبرسنےدو
ہمارےحوصلے دیکھواسیری میں بھی ہنستےہیں
بچھاؤجال تم اپنےجوہم پھنستےہیں توپھنسنےدو
وفاشیوہ ہمارا ہےوفا ہم کرتے رہتے ہیں جاناں
ہمارےحال پرلوگ گرہنستےہیں توہنسنےدو
محبت کی عدالت میں ہماری پیشی کیاہوگی
ہمارے نام کےپرچےگرکٹتے ہیں تو کٹنےدو
تم کو ہی چاہا ہے فقط تم کو ہی چاہیں گے
جولوگ ہماری محبت سےجلتےہیں تو جلنےدو
تیری فرقت نے دیوانہ بناڈالا ہےتیرے اصغر کو
یہ دن ناگ بن بن کرڈستےہیں تو ڈسنےدو
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?