By: Muhammad Siddique Prihar
فرش پر سونا ہے مزاج مصطفی
عرش بریں پر ہوئی معراج مصطفی
محو آرام ہیں کسیے جگائیں انہیں
مانع تھا جبریل کواحتیاج مصطفی
شاہد ہیں خیرالقرون کے الفاظ
اعلیٰ ہے معاشروں میں سماج مصطفی
نہیں رہتی ضرورت پھرمعالجوں کی
مل جائے جس کو علاج مصطفی
ساتوں آسماں پرفرشتے بولے
مکاں سے لامکاں تک راج مصطفی
میدان جنگ میں میدان عمل میں
سکے بٹھادیئے ہیں افواج مصطفی
التحیات للہ والصلوات سمجھے کوئی صدیقؔ
یہی تحفے ہیں یہی خراجِ مصطفٰی
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?