By: Faiza Umair
رات نے اوڑھ لی ہے نیند کی چادر
چھلک پڑتی ہیں آنکھیں سر شام اکثر
چاند ہے نہ چاندنی، نہ آرزو نہ روشنی
بے ربط خیال ہیں تنہائی کے در پر
پابند ہیں اُفکار تیرے پیار کی حد تک
لب بام آتا ہے تیرا ہی نام اکثر
ادُھورا ہے فلک، قمر کے ماند ہونے پر
اسی طرح میں ہوں مکمل تیرے سنگم پر
ہوتا ہے تیرے وجود کا احساس مجھ میں “فائز“
خود میں ڈُوب کر تجھے ہی پایا ہے اکثر
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?