By: Hassan Kayani
یوم آزادئ وطن پر دریائے خون کچھ تھما دکھائی دیتا ھے
آزادئ وطن کی عروس شب میں اجالا دکھائی دیتا ھے
خوشی ھے کہ ننھی کونپلوں کی امید بہار باقی ھے
جذبہ شوق سے نور سحر نکھرا نکھرا دکھائی دیتا ھے
اے اھل وطن اس یوم پر تم کو جشن آزادی مبارک ھو
پردیس میں بھی چراغ محبت بھڑکا بھڑکا دکھائی دیتا ھے
پہلے دھشت گردی میں ھر طرف اندھیرا سجھائی دیتا تھا
اب پرچم وطن کا حسین چاند تارہ چمکا چمکادکھائی دیتا ھے
وطن کے باسیوں کی وطن سے محبت لازوال سہی لیکن
دشمنان وطن کا ھر خنجر ھماری طرف بڑھتا دکھائی دیتا ھے
دنیا میں مسلمان کی سطوت خاک میں کیسےملی
گویا اسے معبود حقیقی کا در بھولا دکھائی دیتا ھے
حسن گو میں رھا تعمیروطن کے سفرمیں شریک یاس
مگر اس صدی میں خواب قائد پورا ھوتا دکھائی دیتا ھے
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?