By: Bakhtiar Nasir
گرمی کا موسم آیا ہے
دور پسینے کا لایا ہے
دھوپ کڑی ہو جائے گی
گھڑی گھڑی مشکل گزرے گی
پیاس کے مارے سب تڑپیں گے
شربت ٹھنڈا ٹھار پئیں گے
منے روز نہانا پڑے گا
کوئی بہانا اب نہ چلے گا
دھوپ کی تیزی اللہ بچائے
چلیں پھر ہم سائے سائے
رات جو ہوگی ٹھنڈا ٹھار
گرمی میں گویا کہ بہار
رنگ صبح کا اور ہی ہوگا
تازگی کا بس دور ہی ہوگا
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?