Bazm e Urdu - The urdu poetry app

ہماری بھلائی

By: محمدصدیق پرہار

حقیقت ہے یہی بڑی سچائی ہے
میلادمنانے میں ہماری بھلائی ہے

کوئی نہیں جانتااللہ کے سوا
عشق مصطفی کی کتنی گہرائی ہے

بے خوف ہیں محشرسے دیوانے
شفیع روزشمارکی رسائی ہے

راضی ہے اللہ خوش رسول بھی
محفل میلادجس نے سجائی ہے

بھیجتا رہے مسلسل درودوسلام وہ
میرے نبی کاجوشیدائی ہے

اجالے ہی رہیں گے اب ہرسو
شمع عشق رسول کی جلائی ہے

ملتی ہے اسے دولت سکون کی
یادمحبوب جس نے بسائی ہے

بسرکروزندگی محبت رسول میں
اسی میں سب کی اچھائی ہے

بلاکرعرش پرآقاکو
عظمت مصطفی رب نے دکھائی ہے

ہے سب جہانوں پرحکومت مصطفی
زیرنگیں آقاکے خدائی ہے

گنبدخضریٰ پرکھڑے ہوکر
سنائے نعت رسول صدیق ؔ تمنائی ہے


Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?


Download on google play Download on appstore