By: UA
نیند سے جگاتی ہیں اسکی شریر آنکھیں
خواب میں ستاتی ہیں اسکی شریر آنکھیں
رنگین ادا ، ریشمی، شبنمی، سرمگیں
جلوے کئی دکھاتی ہیں اسکی شریر آنکھیں
مسکرا کے میری نگاہوں میں ڈوب کر
جادو سا جگاتی ہیں اسکی شریر آنکھیں
پلکوں کے دریچوں سے جھانکتے ہوئے
دل میں اتر آتی ہیں اسکی شریر آنکھیں
میرے دل کا چین چراتی ہیں دم بہ دم
اور مسکراتی ہیں اسکی شریر آنکھیں
نیند سے جگاتی ہیں اسکی شریر آنکھیں
خواب میں ستاتی ہیں اسکی شریر آنکھیں
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?