Bazm e Urdu - The urdu poetry app

فکر حکام کی تعمیر

By: sehrish

ظلمات کا سایہ سر شام بہت ہے
فکر حکام کی تعمیر کا کام بہت ہے
کیسے ہو گا امن اس ریاست میں
حفاظ قرآں کا قتل عام بہت ہے
کس قدر خود غرض ہیں ہمارے رہبر
ان کے سینوں میں آتش انتقام بہت ہے
کیوں نہ اٹھیں،شعلے اس چمن سے
بارود کا جہاں اہتمام بہت ہے
پتھر سے سخت دل ہیں ان کے

کھیل وحشت کاسر عام بہت ہے
ہر گھر ہے فاقہ کشی کی نظر
خوشحالی ابھی گمنام بہت ہے
تہزیب نو کا یہ نتیجہ ہے سامنے
بے حجابئ خواتین کا نام بہت ہے
سستے داموں جانیں بکتیں ہیں سحر
پیشہء ظلم و ستم یہاں عام بہت ہے


Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?


Download on google play Download on appstore