Bazm e Urdu - The urdu poetry app

مرحوم والد کا جواب غمزدہ بیٹی کے نام

By: Shazia Mashkoor

اے میری جان میری لاڈلی سن ذرا
کڑے اس وقت میں دل کو تو کر بڑا

نہ رویا کر میری یاد میں اس قدر
آنکھیں ھو نم تیری اور چہرہ تربتر

تو نہ جانے کس مشکل میں جی رہا تھا میں
زھر جیسے کوئی ھر روز پی رہا تھا میں

سانس میری رکتی تھی، دل میرا کٹتا تھا
دم آکے سینے میں جیسے اٹکتا تھا

درد کی لہریں جب حد سے پار ہو گیئں
زیست کی مشکلیں مجھ پہ بار ہو گیئں

میں نے گھبرا کہ رب سے بس اک دعا مانگی تھی
بدلے حیات کے واسطے اپنے قضا مانگی تھی

ہاں بیچ راہ میں تجھ کو چھوڑ گیا ہوں میں
ناتا زندگی سے ہی توڑ گیا ہوں میں

میرے بغیر اب تجھ کو جینا ہوگا
صبر کا یہ گھونٹ بھی پینا ہوگا

بس میری جان اب یہ آنسو پونچھ لے
ہے تیرے ساتھ خدا بس ہے سوچ لے

درد دیا ہے اس نے تو دوا بھی دے گا
بنا میرے جینے کا حوصلہ بھی دیے گا


Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?


Download on google play Download on appstore