Bazm e Urdu - The urdu poetry app

"مرغ بریانی"

By: پلوشہ نیلم

آپا کے مرغے کو جب کر دیا میں نے قربان
دوستوں میں بڑھ گئی میری شان
مرغا کرتا تھا سب کو پریشان
بنا کر اسکی بریانی ،کردیا میں نے سب کو حیران
مرغے کے نخرے تھے دو ہزار
شور کرتا رہتا تھا وہ بار بار
مجھے نہیں تھا اس سے کوئی سروکار
بس مجھے بریانی کی پلیٹ تھی درکار

آپا کا جواب

تم نے تو کر دیا میرے مرغے کو قربان
بریانی بنا کر سب کو کر دیا حیران
مگر یہ نہیں سوچا کہ اب کوئی سحر میں نہیں دیتا بانگ
حالانکہ وہ فرشتوں کو دیکھ کر دیتا ہے بانگ
تمہیں تو نہیں اس سے کوئی سروکار ہے
مگر مجھے اس سے بڑا پیار ہے
اس کی معصوم ادائیں اور انداز
میرے دل پر کرتی ہیں اثر انداز
تم نے جب سے اس پر بری نظر ڈالی ہے
میں نے اسکی بڑھالی رکھوالی ہے


Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?


Download on google play Download on appstore