By: Hafeez Javed
میں نے کھڑکی سے جھانکا، وہ مجھے تک رہی تھی
پھوں پھوں کر کے ناک اپنی مٹک رہی تھی
میں نے اپنی بلو کو ہی کیا تھا ہاتھ سے اشارہ
پھر وہ کیوں اپنے پاؤں زمیں پہ پٹک رہی تھی
وہ جو چاہے کرتی پھرے، ہم نے کبھی روکا نہیں
پھر کیوں میری بلو اس کی آنکھ میں کھٹک رہی تھی
خدایا، اس کو کیا ویر ہے ہمارے عشق سے
اکٹھا دیکھ کے ہم کو، وہ سر اپنا جھٹک رہی تھی
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?