By: Prof. Dr. M. Habibullah
رب بھی پیارا نبی بھی پیارا
جیے گگن پہ چاند اور تارا
ٹوٹے دلوں کی امید ہیں یہ
بھٹکے ھوؤں کا ہیں یہ سہارا
اس دنیا کی پروا ہے کس کو
ان کی دھن میں دل بنجارا
کافر مشرک سبھی نے دیکھو
الفت میں ان کی خود کو سنوارا
نام محمد عربی کے دم سے
آنکھیں ہیں روشن دل میں اجیارا
حبیب حزیں کی چارا گری کو
ان کے بن نہیں کوئی چارا
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?