By: M.ASGHAR MIRPURI
ان کےدل تک اپنی رسائی ہو گئی ہے
ہماری بھی کسی سےآشنائی ہو گئی ہے
دل میں محبت ہو توہر شےحسیں لگتی ہے
محبت سے زندگی میں روشنائی ہو گئی ہے
اب ہم بھی سراٹھا کرسر عام کہہ سکتےہیں
کہ ہماری بھی کسی تک رسائی ہو گئی ہے
ہم تنہا ہی چلےتھے محبت کی جنگ جیتنے
میدان الفت میں اپنی پسپائی ہو گئی ہے
بھنور کو دیکھتےہی سبھی سفینہ چھوڑ گئے
طوفاں سےبچ گئےمگر تنہائی ہو گئی ہے
ہم ابھی تک اس کی محبت کےقفس میں ہیں
کیسےسب سے کہہ دیں کےرہائی ہو گئی ہے
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?