Bazm e Urdu - The urdu poetry app

اچھی آنکھیں ، سچے دل پوجا کریں

By: Basheer Badr

اچھی آنکھیں ، سچے دل پوجا کریں
آ صنم خانوں میں ہم سجدہ کریں

پھول جیسے خوبصورت زخم ہیں
زندگی سے کیا گلہ شکوہ کریں

جب وہ آئے گا، زمانہ آئے گا
ہم اکیلے ہیں، اکیلے کیا کریں

آؤ جاناں ، بادلوں کے ساتھ ساتھ
دھوپ جاتی ہے کہاں پیچھاں کریں

پلکاں پلکاں رات بھر شبنم چنیں
قطرہ قطرہ جوڑ کر دریا کریں

دور جائیں ، دور سے باتیں کریں
پاس آئیں پاس سے دیکھا کریں

یہ مزہ لینے کا موسم پھر کہاں
رحمتوں کی رات ہے سجدہ کریں


Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?


Download on google play Download on appstore