By: Ibn.e.Raza
درد کی سولی سے اُتارے مجھ کو
یہی حسرت ہے وہ پُکارے مجھ کو
میں تو ڈوبنے کے لیے اُترا تھا
لے آئی لہر پھر کنارے مجھ کو
پھربھلے نذر ِلحد کردے لیکن
اپنے ہاتھوں سے سنوارے مجھ کو
تجھے کیا شوق ہے بربادی کا
دلِ ناداں اتنا تو بتا رے مجھ کو
رات بھر جن کو شمار کرتا ہوں
گنتےہیں اب وہ ستارے مجھ کو
بے چین کیے رکھتے ہیں ہر لمحہ
تیری دید کے نظارے مجھ کو
ارماں ہی رہا کہ میری کوئی
تطہیر کرے،نکھارے مجھ کو
دیتے ہیں بدلے ہوئے تیور تیرے
ترکِ تعلق کےاِشارے مجھ کو
دلِ خستہ کی طرح تم بھی رضا
لگتے ہو تقدیر کے مارے مجھ کو
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?