Bazm e Urdu - The urdu poetry app

اب کے لگتا ہے جاں سے گُزرنا ہوگا

By: Ibn.e.Raza

اب کے لگتا ہے جاں سے گُزرنا ہوگا
دلِ ناداں تجھے ٹُکڑوں میں بکھرنا ہوگا

تیرا کام ہے کیا خوشبو کے جزیروں پر
موجِ رواں تجھ کو سمندر میں اُترنا ہوگا

اشک شُوئی سے کچھ بھی نہ ہوا حاصل
خونِ جگر، جو کرناہے تجھے ہی کرنا ہوگا

آج کی شب بھی کٹی ہے آہوں میں
اب کے ہرشب کو یوں ہی گُزرنا ہوگا

درد کا سورج بھی ڈھل جائے گا اِک دن
شبِ ظلمت میں میرے چاند کو اُبھرنا ہوگا

ترک تعلق سے بھی ٹوٹا نہیں اُمید کا کانچ
جب کے معلوم ہے وہ میرا منتظر نا ہوگا

میرا ہے ارماں کہ تیری دہلیز پہ دم نکلے
یہ اور بات ہے کہ تونے ملنا ہی اَگر نا ہوگا

ایک مدت سے حراساں کیے رکھا ہے مجھے
اب کے دنیا کو عتا ب ِ جَنوں سےڈرنا ہوگا

اب وہ آنکھیں ہی کسی اور کی امانت ہیں
اب یہاں کس کے لیے سجنا سنورنا ہوگا

لمبی مسافت ہے اور تھکن سے چوُر رضا
کسی موڑ پہ کچھ دیر تو اب ٹھہرنا ہوگا
 


Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?


Download on google play Download on appstore