Bazm e Urdu - The urdu poetry app

ورنہ میرے دل میں تمہارے بہت ٹھکانے تھے

By: Arooj Fatima(Lucky)

تیری راہوں میں دیپ جلانے تھے
چپکے سے مجھے آنسو بہانے تھے

نا چاہیتے ہوئے بھی اک موڑ پر
آخر مجھے اپنے آزمانے تھے

تیری دلگی پر قربان سب کچھ کر دیا
اب غمیں زیست سے مجھے نشان مٹانے تھے

واہ تیرے اپنے بھی تیرے جیسے نکلے
قدرت نے مجھے ایسے دن بھی دیکھانے تھے

خواشیوں کا سمندر کب صحرا بن گیا ؟
جینے کی خاطر مجھے زہر کے گھونٹ پلانے تھے

چلو اچھا ہوا تمہارا چہرہ تو سامنے آیا
ورنہ میرے دل میں تمہارے بہت ٹھکانے تھے

کیوں اور کس بات کا شکوہ کروں کسی سے
ظالم نے مظلوم پر ہی تو تیر چلانے تھے

لکی نہیں سکت اتنی کے اور غم سہا جائے
نفس سے مجھے زندگی کے ارمان مٹانے تھے


Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?


Download on google play Download on appstore