Bazm e Urdu - The urdu poetry app

بم نام کے مسلماں

By: arif raja

ہم نام کے مسلماں کیا ھیں ہمارے رنگ
دنیا کی طلب ایسی اور لالچ ہمارے سنگ

ہم نے زر کی خاطر خود کو برباد کر لیا
علم و ہنر کی ہر روش سے آزاد کر لیا

ملت کو قتل کر کے جلسے جلوس جھیلے
امت کے نام لیوا اسلام سے بھی کھیلے

چند ڈالروں کے بدلے بیچا ہے ماں کو ہم نے
خود کش بمبار بن کر مسجد اڑا دی بم نے

کہیں ٹارگٹ کلینگ اور کہیں بس جل رھی ہے
کہیں نفرتوں کے سائے کہیں موت پل رھی ہے

اسمبلیوں کی ھر گلی بازار بن گئی ہے
سیاست ہمارے ملک میں بیوپار بن گئی ہے

خود چل کے بک رھے ہیں یہ ٹانگوں والے لوٹے
دولت ھے ان کا مذہب اور دل ہیں ان کے کھوٹے

ووٹیں ہماری لے کر بیچا ہمیں انہوں نے
نپٹیں گے خوب ان کو خریدا ہمیں جنہوں نے

اب مارتے ہیں ہم کو یہود و ھنود ایسے
گنے کے کھیت میں ہاتھی گھسا ھو جیسے

ہم نام کے مسلماں کیا ہیں ھمارے رنگ
دنیا کی طلب ایسی اور لالچ ھمارے سنگ


Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?


Download on google play Download on appstore