Bazm e Urdu - The urdu poetry app

نیند میں ڈوبی آنکھوں میں

By: Mobeen Nisar

نیند میں ڈوبی آنکھوں میں
جب خواب دیکھائی دیتے ہیں
سکوت شب کی تنہائی میں
قدم تمہارے سنائی دیتے ہیں
کہکشاں زمیں پر اتر ‏آئی ہو
‏یوں ستارے جگمگائی دیتے ہیں
وقت پھر لوٹ جاتا ہے وھیں
رستے جہاں جدائی دیتے ہیں
سپنوں کے کانچ ٹوٹ جائیں تو
پیروں کے زخم ‏دہائی دیتے ہیں
 


Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?


Download on google play Download on appstore