Bazm e Urdu - The urdu poetry app

شادی سے پہلے

By: Majnoon Nadan

شادی سے پہلے بولا
میں نے پیار کیا
شادی کے بعد بولا
ہائے یہ کیا کیا

شادی سے پہلے بولا
ملنے کو کب آؤ گی
شادی کے بعد پوچھا
میکے کو کب جاؤ گی

شادی سے پہلے بولا
جانو ابھی مت جاؤ
شادی کے بعد بولا
اب جان مت کھاؤ

شادی سے پہلے بولا
تم بن رہا نہ جائے
شادی کے بعد بولا
تم کو سہہ نہ جائے

شادی سے پہلے بولا
آئی لو یو
اور شادی کی بعد بولا
آج پھر پکائے آلو


Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?


Download on google play Download on appstore