By: kashif imran
کر ونہ ہر گز ذرا بھی تا خیر
جگا دو جگا دو تم اپنا ضمیر
کرتے رہو صدا بلند حق کے لئے
چاہے اُٹھانی پڑے تم کو شمشیر
بدل لیتا ہے انساں اپنی ہمت سے
اپنی قسمت کی لکھی ہوئی ہر تحریر
لب سے اپنے نہ کسی کو تکلیف دو
چلاؤ ہر گز کسی پر نہ لفظوں کے تیر
بھائی بھائی مسلم تو ہیں سارے
کھینچو نہ تم ان میں کوئی لکیر
ایک رہیں گے گر نیک رہیں گے
کامیابی بنے گی کاشف ان کی تقدیر
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?