By: Shabeeb Hashmi
بولو تم کیا خریدو گے
ہم بیچیں گے
آنکھوں کے جلتے خوابوں کو
امنگں اور امیدوں کو
راتوں کی میٹھی نیندوں کو
ہم بیچیں گے
عزت کے بڑے میناروں کو
شہرت کے دعوے داروں کو
دولت کے جلتے شراروں
ہم بیچیں گے
چہرے پہ لگے نقابوں کو
سر کو ڈھانپے حجابوں کو
مسجدوں کے سب محرابوں کو
ہم بیچیں گے
غربت کے سب مکانوں کو
تعلیم کی سب دوکانوں کو
کچلے ہوئے انسانوں کو
ہم بیچیں گے
بزرگوں کی سچی دعاؤں کو
بہنوں کے آنچل کی چھاؤں کو
بچوں کی ہنستی ماؤں کو
ہم بیچیں گے
اس ملک کی اونچی شہرت کو
امن عزت اور غیرت کو
رسم و رواج کے پہروں کو
ہم بیچیں گے
اب آپ بتاو کیا خریدو گے
ہم یہ سب کچھ بیچیں گے
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?