By: Imtiaz Ali Gohar
ڈبو دیں گے کبھی سورج ستارہ دیکھنے والے
کسی کا دل کہاں دیکھیں گے چہرہ دیکھنے والے
یہاں موجوں کی طغیانی سے ہم جیسے ہی لڑتے ہیں
وہ کیا جانیں سمندر کو کنارہ دیکھنے والے
بھری محفل ہو تو محتاط رہنا ٹھیک ہوتا ہے
سبھی باتیں سمجھتے ہیں اشارہ دیکھنے والے
پتہ جب سے چلا ہے میرے اندر ایک دنیا ہے
پریشاں ہیں مرے دل کا علاقہ دیکھنے والے
ذرا سی بات پر گوہر تعلق توڑنا کیسا
پلٹ کر آ بھی سکتے ہیں دوبارہ دیکھنے والے
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?