Bazm e Urdu - The urdu poetry app

نکما نا ابکار بن گیا ہوں

By: اسد رضا۔۔

 نکما نا ابکار بن گیا ہوں۔۔۔
ذہنی عذئیت کا شکار بن گیا ہوں۔

غم اتنے اٹھائے ہیں زندگی میں۔
کہ خود ہی غمگسار بن گیا ہوں۔

کوئی حد بھی ھے مفلسی کی ؟؟
آہ ! اپاھج لا چار بن گیا ہوں۔

اور کتنا امتحان صبر کا اپنے ؟
کہ ہر مبتلائے آزار بن گیا ہوں۔

لوگ جملے کستے ہیں اب مجھپر۔
کیا اتنا ہی بے کار بن گیا ہوں؟

جب نہین جینے کا کوئی مطلب۔
بوجھ کیوں زندگی پر بار بن گیا ہوں؟

دے دے کوئی فیصلہ اپنے حق میں۔
کہ ہر حق سے دستبر دار بن گیا ہوں۔

نا امیدی کفر ھے اور میں !!!
نا امیدی کا شکار بن گیا ہوں۔


Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?


Download on google play Download on appstore