By: سیدہ سعدیہ عنبر جیلانی
دل ء ناداں کا طلب و آرزو ہون
مدتوں بعد تیرے روبرو ہونا.
اک نظر قاتل اک حسن قاتل
کتنا ظالم ہے خوبرو ہونا.
ہمیں یاد ہے رفاقت و فرقت تیری
اور تیرا مثل ء خوشبو ہونا.
جینے کی جیسے کہ وجہ ہوں
تو اور تیری جستجو ہونا.
ہاۓ مراحل ء عشق کے ستم
قدم قدم تندخو ہونا.
واجب ہے محبت میں وفا عنبر
لازم ہے ہر قدم سرخرو ہونا.
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?