Bazm e Urdu - The urdu poetry app

کسی کو تو دینا پڑے گا ، مجھے ہی دے دو دل اپنا

By: Humera Sajid

کسی کو تو دینا پڑے گا ، مجھے ہی دے دو دل اپنا
بڑا سنبھال کے رکھوں گا ، پھر تمھیں بھی دے دوں گا دل اپنا
یہ دل ہے دولت تو نہی اور محبت کاروبار تو نہیں ہے
ایسے کہ رہے ہو تم کہ کاروبار تو کرنا ہے ، میرے ساتھ ہی شروع کر لو کام اپنا
یہ دلوں کے معاملے بھی عجیب ہوتے ہیں، کبھی راہ چلتے ہی دل مل جاتے ہیں
اور کبھی ساری عمر کسی کے ساتھ رہتے ہوئے بھی ، مانتا نہیں اسے دل اپنا
یوں راہ میں کھڑے ہو کر اور سر راہ چلتے چلتے نہ مانگا کرو دل اے لڑکو
اگر دینا ہو گا کسی کو دل ، تو وہ خود ہی دے دے گی تمھیں دل اپنا
 


Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?


Download on google play Download on appstore