By: شہروز جمیل بھٹی
وہ جسے اختتام محبت سمجھتے رہے
ابھی آغاز ہی تھا مگر سمجھ نہ پائے تھے
مدتوں کی رفاقت کے بعد وہ بے ربط الفاظ
ہمی جانتے ہیں دل سے زباں پہ کیسے لائے تھے
وہ جن سے سالوں تک کا تعلق رہا اپنا
آنکھ ایسی پھیری جیسے ہم پرائے تھے
چرچے ہیں شہروز، انکے بھیدوں کے زباں پہ سب کی
چھپانے کو جن کو سو جتن جتائے تھے
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?