Bazm e Urdu - The urdu poetry app

ؐصروف اپنی جنگ میں رہنا سدا مگر

By: وشمہ خان وشمہ

کرنا ہے کارِ خیر تو پھر سر نہ دیکھنا
برسیں جو تیری ذات پہ پتھر نہ دیکھنا

لگنے لگیں گے دوست بھی دشمن سبھی تمیں
یعنی ہے کس کے ہاتھ میں خنجر نہ دیکھنا

رکھنا حقیقتیں بھی نگاہوں کے سامنے
دن رات صرف خواب کا منظر نہ دیکھنا

رہ جائے رنگ و بو سے تعلق ترا اگر
پھولوں کو اپنے ہاتھ سے چھو کر نہ دیکھنا

جانا اگر ہے پار تو ہو کر سوار تم
کشتی کے ساتھ ساتھ سمندر نہ دیکھنا

خود کرنا زندگی سے وفاؤں کا فیصلہ
کیا کہہ رہا ہے تم سے مقدر نہ دیکھنا

ؐصروف اپنی جنگ میں رہنا سدا مگر
نظر ٰیں اٹھا کے تم کبھی اوپر نہ دیکھنا


Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?


Download on google play Download on appstore