By: اےبی شہزاد
کیوں نہیں سمجھا ہے رقابت کو
اگ لگ جائے اس محبت کو
فاصلے ہی بڑھا دیے اس نے
کر دیا ہے تنوع چاہت کو
شور و غل پرپا ہر طرف یارو
دیکھنے آئے ہیں جسارت کو
فیصلہ کب ہوا مرے حق میں
جھوٹ بولا گیا عدالت کو
اب زمانہ نہیں شرافت کا
مانتا کون ہے صداقت کو
ساتھ دیتے نہیں ہیں مشکل میں
دوست کافی ہیں اب شرارت کو
زندگی امتحان ہے شہزاد
اس لیے نکلا ہوں عبادت کو
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?