By: طارق اقبال حاوی
عجب باتیں کھٹکتی ہیں، مجھے بے چین رکھتی ہیں
میری سانسیں اَٹکتی ہیں، مجھے بے چین رکھتی ہیں
محبت مر چُکی لیکن ، دل و دماغ میں اب تک
تیری یادیں بھٹکتی ہیں، مجھے بے چین رکھتی ہیں
نہیں تعلق کوئی باقی، تو رُک کر کیوں میری جانب
تیری آنکھیں مٹکتی ہیں، مجھے بے چین رکھتی ہیں
نہیں پرواہ زمانے کی، مگر جو باتیں تم نے کیں
مجھے یکدم جھٹکتی ہیں، مجھے بے چین رکھتی ہیں
میری ہر شے سے نفرت ہے، تو پھر کیوں بالیاں تیرے
کانوں میں لٹکتی ہیں، مجھے بے چین رکھتی ہیں
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?