Bazm e Urdu - The urdu poetry app

سینے میں ہے میلہ تنہائیوں کا

By: NEHAL INAYAT GILL

سینے میں ہے میلہ تنہائیوں کا
اچھا صلہ ملا ہمیں اچھائیوں کا
لفظ بے وفا متعارف کرایا مجبوریوں نے
لاچارگی نے آغاز کیا جدائیوں کا
کہاں ہوں میں ترے بعد اکیلا
پیچھے بدقسمتی آگے قافلہ پرچھائیوں کا
آج ہے دانشور سبب یہ ہے
انعام پایا ہے یہ لاپروائیوں کا
ہر دل میں ہیں راز ہزاروں
ناپ کون لے دل کی گہرائیوں کا
چلو شکر ہے آپ آباد ہیں
کچھ کم ہوا غم تبائیوں کا
نہالؔ جی چھوڑیئے تبلیغِ حق یہاں
یہ شہر ہی ہے برائیوں کا
 


Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?


Download on google play Download on appstore