Bazm e Urdu - The urdu poetry app

ویلنٹائن ڈے۔۔

By: IMTIAZ SHARIF IMTIAZ

کل ویلنٹائن ڈے ہے چوداں فروری ہے
پھول کس کو دینا ہے سوچنا ضروری ہے
کوئی گفٹ شفٹ خرید لیں کوئی کلی شلی دیکھ لیں
کس طرف کو جانا ہے کوئی گلی شلی دیکھ لیں
اس شہر میں اپنا آنا جانا سرسری ہے
کل ویلنٹائن ڈے ہے چوداں فروری ہے
×
دیکھیں کیا رزلٹ اس امتحان میں آتا ہے
ہم ھی کہیں جاتے ہیں یا کوئی دوکان میں آتا ہے
مقدر پہ ڈیپینڈ ہے کہ کس کی ہری ھے
کل ویلنٹائن ڈے ہے چوداں فروری ہے
×
سوٹ دھلوا لیں نئے بوٹ پالش کر لیں
ایک دن پہلے ہی خود کو مالش کرلیں
ُپہلی باری ہے پہلی خوش خبری ہے
کل ویلنٹائن ڈے ہے چوداں فروری ہے
×
کل کیا کہنا ہے آج ہی سوچ لیں
پرسنیلٹی کی خاطر کرائے پہ کوئی کوچ لیں
سجنوں ذاتی تو اپنی قسمت مری ہے
کل ویلنٹائن ڈے ہے چوداں فروری ہے
×
گھومیں پھریں گے انجوائے خوب ہو کا
پہلو میں بیٹھا بیوتی فل محبوب ہوگا
محبوب کے لیے بچھائی خواہشوں کی دری ہے
کل ویلنٹائن ڈے ہے چوداں فروری ہے

 


Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?


Download on google play Download on appstore