Bazm e Urdu - The urdu poetry app

مجھے محسوس ہوتا ہے کوئی ہے مہرباں میرا

By: Sara Afzal

نجانے کل کہاں رک جائے گا یہ کارواں میرا
کہاں تک لے گی قسمت کیا خبر ہے امتحاں میرا

محبت جب ہوئی تم سے تو پایا زیست کا مقصد
مجھے محسوس ہوتا ہے کوئی ہے مہرباں میرا

مرا گھر میری جنت ہے یہ جنت مجھ کو پیاری ہے
یہی تو میرا سب کچھ ہے یہی تو ہے جہاں میرا

مجھے اپنی پناہوں میں ہی رکھنا اے مرے ہمدم
مرے سر سے ہٹے نہ زندگی میں سائباں میرا

تمنا ہے تمہارا ساتھ ہو اور پھر قیامت تک
ستاروں پر رہوں جا کر وہیں ہو اک مکاں میرا

خفا ہونا نہ تم سے التجا اتنی ہے سارہ کی
مجھے ڈر ہے کہ دشمن ہو نہ جائے آسماں میرا


Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?


Download on google play Download on appstore