By: محمد عیسی سلطان
مان ہی لیتے ہیں تمہاری بات کو
میرے اندر اب لڑنے کی ہمت نہیں ہے
ہر طرف اب ہے تنہائی کا عالم
میری تو جیسے کوئی سمت نہیں ہے
کرتے ہو میرے سامنے ذکر رقیب
نظر میں تمہاری میری عظمت نہیں ہے
کوہ طور پہ جو دیکھا نہیں جا سکا
اس نور کی کوئی قیمت نہیں ہے
سارا شہر پیدل چان مارا لیکن
گلی تیری کی کوئی علامت نہیں ہے
عیسیٰ کو لوگ مجنون کہتے ہیں
عزا ہے یہ، کوئی تہمت نہیں ہے
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?